7 اپریل 2011 - 19:30

بحرین کے نہتے عوام پر آل خلیفہ و آل سعود کی امریکی اشارے پرٹینکوں اور گولیوں کے ساتھ وحشیانہ ظلم اور زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس کو بھی بمباری کا نشانہ بنانا، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

ابنا: بحرین کے عوام کی آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی امریکی و سعودی سازش انشاءاللہ جلد ناکام ہو گی۔ پاکستانی حکمرانوں کو آل خلیفہ کے ساتھ وفاداری مہنگی نہ پڑ جائے اور کہیں اس کے نتیجے میں عوامی و اسلامی انقلاب کا رخ پاکستان کی طرف نہ ہو جائے جس کہ سامنے مفاد پرست حکمران خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح وبہبود بنام خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی مسئول برادر نثار فیضی نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی حالت زار ، مہنگائی و کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہمارے حکمرانوں اور الیٹ کلاس کی ضمیر فروشیوں کی وجہ سے ہے، تمام سہولیات آسائشیں اورمالی فوائد سے ایک خاص طبقہ مستفید ہوتا ہے نتیجتاً ہر اہم موقع پر قوم کی غیرت کا سودا بہت آسانی سے کردیا جاتاہے۔ یہ مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک عوام اپنی قومی غیرت و حمیت کا اظہار سڑکوں پر آکر نہ کریں اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔ اجلاس میں برادر توصیف نقوی ، برادر مسرور نقوی، برادر بابر زیدی، برادر اعجاز حسین، برادر رضا جعفری،برادر ریحان حیدر، برادر اشفاق شاکر اور دیگر اہم اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں جاری تعمیر وطن پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور تعمیرات کے حوالے سے اھداف کا تعین اور اس کے لیے فنڈز کے حصول کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔اجلاس میں اس بات کا خصوصی احساس کیا گیا کہ سیلاب کا مسئلہ اب لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں رہا جس کہ نتیجے میں متاثرہ لوگوں کی قوم سے وابستہ امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ میڈیا، حکومت ، رفاہی اداروں اور مخیر افراد کو اس سلسلے میں اپنا خصوصی کردار جاری رکھنا چاہیے۔خیر العمل فاﺅنڈیشن تعمیرات کے مرحلے کا پروگرام ترتیب دے کر اس پر کام کا آغاز کرچکی ہے جس کہ نتیجے میں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں مکانات، مساجد اور امامبارگاہوں کی تعمیر ات جاری ہیں اور انشاءاللہ اب سندھ اور بلوچستان میں بھی جلد کام کا آغاز ہونے جارہا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دوسرے سالانہ تنظیمی اجلاس کے موقع پر خیر العمل فاﺅنڈیشن فنڈ ریزنگ کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنے جارہی ہے جس میں عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل بھی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110